پیر 15 جون 2026 - 10:50
کراچی؛ مسجد مسلم بن عقیل و امام بارگاہ شاہ نجف کا توسیع کے بعد افتتاح

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبے کی جانب سے 8 برس قبل گلشن وقار جوگی موڑ بن قاسم میں تعمیر کردہ مسجد مسلم بن عقیل و مرکزی امام بارگاہ شاہ نجف میں توسیع کا کام مخیر حضرات کے تعاون سے مکمل ہونے پر افتتاح کردیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبے کی جانب سے 8 برس قبل گلشن وقار جوگی موڑ بن قاسم میں تعمیر کردہ مسجد مسلم بن عقیل و مرکزی امام بارگاہ شاہ نجف میں توسیع کا کام مخیر حضرات کے تعاون سے مکمل ہونے پر افتتاح کردیا گیا۔

کراچی؛ مسجد مسلم بن عقیل و امام بارگاہ شاہ نجف کا توسیع کے بعد افتتاح

توسیعی منصوبے میں خواتین کیلیے امام بارگاہ اور مدرسے کے حال سمیت رہائش گاہ برائے پیش نماز شامل تھی۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر برادر کاظم عباس نے خصوصی شرکت کی اور امام بارگاہ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

کراچی؛ مسجد مسلم بن عقیل و امام بارگاہ شاہ نجف کا توسیع کے بعد افتتاح

تقریب میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رابطہ سیکرٹری کلیم رضا و ضلع ملیر کے صدر برادر احسن عباس رضوی اپنی کابینہ کے ہمراہ موجود تھے۔

مہمانانِ گرامی کا استقبال امام بارگاہ کے پیش امام و نائب صدر کراچی ڈویژن مولانا نشان حیدر ساجدی نے کیا۔

شرکاء نے اس اقدام کو خواتین کے لیے دینی و مذہبی سرگرمیوں کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا اور امام بارگاہ کی تعمیر میں تعاون کرنے والے تمام افراد کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

کراچی؛ مسجد مسلم بن عقیل و امام بارگاہ شاہ نجف کا توسیع کے بعد افتتاح

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha